اسرائیل کا منقسم ڈھانچہ
اسرائیل بے شک ایک ملک ہے ۔ مگر اس کے شہری گروہوں میں منقسم لوگ ہیں نہ کہ ایک قوم ۔ اسرائیلی معاشرہ سیاسی، مذہبی، معاشی ، معاشرتی اور لسانی گروہ میں بٹا ہوا ایک ملک ہے ۔ ۔ اسرائیل میں مقامی پیدا ہونے والے یہودی تقریباً 35 سے 40 فیصد ہیں۔ یورپ اور امریکہ سے آنے والے، جنہیں آشکنازی کہا جاتا ہے، تقریباً ایک تہائی ہیں۔ سابق سوویت یونین سے آنے والے قریب 15 فیصد ہیں۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (یعنی مزراحی یا سفاردی یہودی) تقریباً 40 سے 45 فیصد ہیں۔ایتھوپیا سے آنے والے یہودی تقریباً دو فیصد کے قریب ہیں۔
یہ لوگ کہاں اور کیسے آباد ہوتے ہیں
ابتدا میں حکومت نے نئے آنے والوں کو مخصوص بستیوں اور شہروں میں آباد کیا، اس وجہ سے ایک ہی خطے سے آنے والے لوگ اکٹھے رہنے لگے۔ بعد میں زبان اور ثقافت کی بنیاد پر بھی محلّے اور ہمسایہ داریاں بن گئیں۔
مختلف خطوں کے لوگ کیسے ہیں
سوویت یونین سے آنے والے زیادہ تر تعلیم یافتہ اور فنی مہارت رکھنے والے تھے، وقت کے ساتھ انہوں نے اچھی ترقی کی۔یورپ اور امریکہ سے آنے والے نسبتاً خوشحال اور آزاد خیال لوگ ہیں۔مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ سے آنے والے لوگ زیادہ روایتی ہیں، خاندان اور مذہبی اقدار کو اہمیت دیتے ہیں۔
ایتھوپیا سے آنے والے لوگ کم وسائل کے باوجود اپنی ثقافت اور زبان کو گھروں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
گھروں میں کون سی زبان بولی جاتی ہے
روسی بولنے والے اپنے گھروں میں روسی بولتے ہیں۔ایتھوپیا سے آنے والے امہاری یا تیگرینیا بولتے ہیں۔عرب اور دروز گھرانوں میں عربی رائج ہے۔
لیکن باہر کے معاملات، تعلیم اور ملازمت میں عبرانی ہی سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔
اسرائیل میں کس کو برتر سمجھا جاتا ہے
اسرائیل کے شروع کے زمانے میں یورپ اور امریکہ سے آنے والے یہودی، یعنی آشکنازی، تعلیم اور حکومت کے بڑے عہدوں پر زیادہ نظر آتے تھے۔ اس وجہ سے انہیں برتر طبقہ سمجھا گیا۔ وقت کے ساتھ دوسرے گروہ بھی اوپر آئے، لیکن معاشی اور تعلیمی فرق وقت کے ساتھ بڑھا ہے۔
سیاست میں کس گروہ کا زور ہے
ابتدا میں یورپی نژاد یہودی سیاست میں سب سے آگے تھے اور زیادہ تر بائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ جڑے رہے۔ بعد میں مشرقی اور شمالی افریقہ کے یہودیوں نے دائیں بازو کی جماعتوں کو اپنی طاقت بنایا اور سیاست میں بڑی قوت حاصل کی۔ آج سیاست میں مختلف گروہ شریک ہیں لیکن مزراحی یہودی ووٹوں کی بڑی طاقت سمجھے جاتے ہیں۔اس ؑعنصر نے معاشرے میں انمٹ مسابقت پیدا کر دی ہے
فوج میں زیادہ کون ہیں
اسرائیل میں یہودی نوجوانوں کے لیے فوجی خدمت لازمی ہے، اس لیے سب سے زیادہ نمائندگی یہودیوں کی ہی ہے۔ اس کے علاوہ دروز کمیونٹی کے مرد سب سے زیادہ فوج میں شامل ہوتے ہیں اور اونچے عہدوں تک پہنچے ہیں۔ بدو بھی بعض خاص یونٹوں میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ الٹرا آرتھوڈوکس یہودی فوج میں کم شریک ہوتے ہیں۔دروز عنصر البتہ اس قدر غالب ہے کہ فوج کے اندر ان کی رضامندی لازمی مانی جاتی ہے
کس گروہ کی معیشت مضبوط ہے
یورپی اور امریکی نژاد یہودی شروع سے ہی تعلیم اور سرمایہ رکھنے کی وجہ سے زیادہ خوشحال ہیں۔ امریکہ اور یورپ سے آنے والے بہت سے خاندان معاشی طور پر جلدی اوپر چلے گئے۔ سوویت یونین سے آنے والے ابتدا میں مشکل میں تھے مگر وقت کے ساتھ بہتر ہو گئے۔ مشرقی اور شمالی افریقہ کے لوگ اور ایتھوپین یہودی معاشی لحاظ سے اب بھی پچھڑے ہوئے سمجھے جاتے ہیں۔
اسرائیل کہنے کو یہودی مزہبی ملک ہے مگر اندر سے ملک سیاسی، معاشرتی، معاشی، اخلاقی ہی نہیں سیاسی طور پر پر بھی ایک منقسم معاشرہ ہے ۔ جس کو پرپیگنڈے، سرمائے اور ظلم نے جوڑ کے رکھا ہوا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں