ابودیس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ابودیس لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 15 دسمبر، 2017

ابودیس


ابو دیس مشرقی بیت المقدس میں ایک غیر معروف قصبہ ہے۔فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے مابین اوسلو میں جو معاہدہ ہوا تھا اس کی رو سے اس قصبے کا کنٹرول مشترکہ طور پر اسرائیل اور فلسطینی اٹھارٹی کے پاس ہے۔ جیسے مسجد اقصیٰ کا مشترکہ کنٹرول ہے۔ جن لوگوں کو مسجد اقصیٰ جانے کا اتفاق ہوا ہے وہ جانتے ہے کہ مسجد کے باہر اسرائیلی سیکورٹی کی عمل داری ہے البتہ مسجد کے دروازے میں داخل ہونے کے بعداندرونی سیکورٹی فلسطینیوں کے پاس ہے۔ 
آئندہ چند ماہ میں مسلمان ابو دیس کے نام سے مانوس ہو جائیں گے اور اس کی قصبے کی اہمیت کا اندازہ بھی ہو جائے گا۔ کیونکہ ابو دیس نے ہی فلسطین کا دارلحکومت بننا ہے ۔جس کی بیرونی سیکورٹی اسرائیل کے پاس اور اندرونی سیکورٹی فلسطینی اتھارٹی کے پاس ہو گی۔اور فلسطینیوں کو اس پر راضی کرنے والے ان کے عرب سرپرست ہی ہوں گے۔



اس قصبے کا امتیاز یہ ہے کہ گھر کی چھت پر چڑھ کر دیکھیں تو مسجد اقصی کا گنبد نظر آتا ہے