پانی، غزہ ، انڈیا ، مودی ، نیتن ہاھو، جنگ، جہاد ، فلسطین، اردوکالم، دلپذیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
پانی، غزہ ، انڈیا ، مودی ، نیتن ہاھو، جنگ، جہاد ، فلسطین، اردوکالم، دلپذیر لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 25 اپریل، 2025

تاریخ کروٹ لینے والی ہے



دنیا میں کچھ جرائم بارود سے کیے جاتے ہیں، اور کچھ خاموشی سے —  پانی، جو زندگی کا استعارہ ہے، جب ہتھیار بن جائے تو یہ صرف کھیتوں کو نہیں، انسانیت کو بھی ویران کر دیتا ہے۔

پاکستان کی زمین، جو دریاؤں کے سائے میں پروان چڑھی، آج ایک ایسے خطرے کی دہلیز پر کھڑی ہے جس کا تعلق  پانی  سے ہے۔
اگر بھارت، سیاسی یا انتقامی سوچ کے تحت، اپنے علاقے سے نکلنے والے دریاؤں — جہلم، چناب، سندھ — کا پانی پاکستان کی طرف روکنے کی کوشش کرے، تو یہ محض معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، انسانیت کے خلاف  جرم ہو گا۔پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی تاریخ نئی نہیں۔

بلکہ انسانیت کے ماتھے پر سب سے گہرا داغ کربلا میں لگا تھا —
جب نہرِ فرات کو بند کر دیا گیا۔
حسینؑ کے ننھے علی اصغر کی پیاس صرف جسمانی نہیں تھی، وہ پیاس انصاف کی تھی، شرافت کی تھی، اور انسانیت کی آخری سانس تھی۔

پانی روکا گیا… اور تاریخ نے کروٹ بدلی تھی۔