بدھ، 22 اپریل، 2026

مر جائے مگر میدان نہ چھوڑے



کیوبا کا میزائل کرائسس 1962 زیادہ پرانی بات نہیں ہے
 ، جب دو بڑی طاقتیں انا کی کشمکش میں دنیا کو ایٹمی جنگ کے دہانے تک لے گئیں۔ اس بحران کا حل اس وقت ممکن ہوا جب پسِ پردہ لچک دکھائی گئی، خفیہ سمجھوتے ہوئے، اور بظاہر برتری کا تاثر بھی برقرار رکھا گیا۔ گویا مسئلہ حل بھی ہوا اور انا بھی 
مجروح نہ ہونے دی گئی—یہی سفارتکاری کی اصل مہارت تھی۔
مگر سفیر تو اس بار بھی ماہر ہیں تو رکاوٹ کیا ہے؟
امریکہ اور ایران دونوں کا بیانیہ سخت، لہجہ دوٹوک اور مؤقف بظاہر غیر لچکدار ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ دونوں کشیدگی کے خاتمے اور کسی نہ کسی مفاہمت کے خواہاں ہیں۔ مسئلہ نیت کا نہیں، اس کے اظہار کا ہے۔ "ہاں" موجود ہے، مگر اسے "نہ" کے پردے میں چھپایا جا رہا ہے—
Fyodor Dostoevsky(1821-1881)
 نے لکھا تھا کہ انسان بسا اوقات اپنی آزادی اور خودداری کے اظہار میں ایسے فیصلے کر بیٹھتا ہے جو اس کے اپنے ہی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں۔ آج امریکہ اور ایران کے درمیان امن کی تلاش اسی انا پرستی کی عملی تصویر ہے—جہاں حقیقی مفاد پس منظر میں چلا گیا ہے اور وقار کا تاثر پیش منظر سنبھال چکاہے۔
عالمی مباحث میں کہا گیا کہ ایران کا امریکہ جیسی طاقت کے سامنے ڈٹ جانا ہی ایک بڑی کامیابی ہے۔ دباؤ کے باوجود اپنی پوزیشن برقرار رکھنا اور خطے میں طاقت کے توازن کو چیلنج کرنا—تجزیہ کار "نفسیاتی فتح" قرار دیتے ہیں۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے: جب ایک حد تک مقصد حاصل ہو چکا تو مزید کس جیت کی تلاش ہے؟
دوسری طرف امریکہ بھی کسی واضح پسپائی کے تاثر سے بچنا چاہتا ہے۔ بڑی طاقتیں صرف فیصلے نہیں کرتیں، وہ بیانیہ بھی تشکیل دیتی ہیں—اور اس بیانیے میں کمزوری کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ اسی لیے جنگ بندی کی خواہش کے باوجود اسے کھل کر تسلیم نہیں کیا جاتا۔ ثالثی کی کوششوں کو سراہا جاتا ہے، مگر عملی پیش رفت انا کی دیوار سے ٹکرا کر رک جاتی ہے۔
بین الاقوامی تعلقات کے ماہر 
Thomas Schelling(1921-2016)
 اس کیفیت کو  کے "چکن گیم" سے تعبیر کرتے ہیں۔ 
ہمارے وہ دوست جو مرغوں کی لڑائی کے شوقین ہیں،  بیان کرتے ہیں: "اصل مرغا وہی ہوتا ہے جو مر جائے مگر میدان نہ چھوڑے۔" 

کوئی تبصرے نہیں: