کنواں اور گرگٹ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
کنواں اور گرگٹ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 7 اکتوبر، 2018

کنواں اور گرگٹ

اگر دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت میسر کردی جائے، ہر بے زمین کو پانچ مرلے زمین سرکار عطیہ کر دے، سرکارپچاس لاکھ گھربناکر غریبوں کو قسطوں پر دے دے، نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دے دی جائیں، عافیہ صدیقی کو رہا کرا کر پاکستان لے آیا جائے، زرعی امرجنسی لگا کر زمین بانٹ دی جائے، سرائیکی صوبہ بنا دیا جائے، ڈیم کی تعمیرکا کام شروع ہو جائے،ڈالر کے مقابلے میں روپے کو استحقام حاصل ہو جائے،پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کی جائے، پاکستان سے لوٹا پیسہ واپس لے آیا جائے، ماڈل ٹاون کے مقتولین کو انصاف مہیا کر دیا جائے، اختیارات کی ٹاون کی سطح تک منتقلی ہو جائے، برابری کی سطح پر بھارت بات چیت پر آمادہ ہو جائے، فوری انصاف کی فراہمی ممکن بنا دی جائے، غیرت مند انہ خارجہ پالیسی کو اپنا لیا جائے، ملک کے اندربے رحمانہ احتساب کا دور چل پڑے، 
چوروں سے ستر سالوں کی لوٹ مار کی برامد ہو جائے،ہر دولت مند کو ثابت پڑے کہ دولت کہان سے آئی ہے ، نیب ، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو قانون کی نکیل ڈال دی جائے،تھانے میں غریب کو کرسی پر بٹھایا جائے، ملک میں انتقام نہیں ا بلکہ انصاف کی فراہمی ہونے لگے،تیس سال سے پرانے مقدمات کو نمٹادیا جائے،پاک فوج سمیت ہر ادارے میں جھاڑو پھیرکر صفائی کی جائے، پولیس کو عوام کا خادم بنادیا جائے،لینڈ رجسٹریشن کو شفا ف بنادیا جائے،صحت پر توجہمرکوز ہوجائے،تعلیم کو پورے ملک میں یکساں کردیا جائے،ٹیکس کے نظام میں بہتری لائی جائے،ریلوے میں خسارے کو ختم کر کے با منافع بنادیا جائے، بجلی کی ترسیل میں بہتری لاکرنئے پاور پلانٹ لگنا شروع ہو جائیں، ملک میں گیس کی قلت کو دور کردی جائے،پی آّ ئی اے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ائر لائن میں بدل دیا جائے،سٹیل مل کو چلا کراس سے منفع کمایا جائے،پی ٹی وی کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کردیا جائے ، جاہ وجلال والا پروٹوکول ختم کرکے سادگی اپنالی جائے، خاندانی سیاست کا غلبہ ختم کردیا جائے، الیکشن کمیشن کو خود مختار بنادیا جائے، میڈیا کی ٓزادی کا تحفظفراہم کر دیا جائے، ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کو منظر عام پر لے آ کر ذمہ داروں کو جواب دہ بنایا جائے۔ ملک میں مسنگ پرسن کا مسٗلہ حل کردیا جائے،ملک سے مفرور مجرموں کو واپس لاکر عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے تو شائد ہمارے سارے نہیں تو اکثر مسائل حل ہو جائیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری اور وعدے ہمارے موجودہ وزیر اعظم نے اپنی تقریروں میں کیے ہیں، 
ملک کا وزیر اعظم بننے کے لیے انھوں نے منتیں مانی، تعویز کرائے، منتیں ترلے تک کیے کہ ایک بار ان کو وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے دیا جائے تو وہ ایسے معجزے کر دکھائیں گے جو لوگوں کو مطمن کر دیں گے 
یہ قوم سات دہائیوں سے انتظار کر رہی ہیں آدھی دہائی مزید انتظار کرلے گی کہ اس کے سوا اور آپشن کیا ہے 
عوام ایک اخبارمیں شائع ہونے والی خبر پر البتہ انگشت بدندان ہے کہ ْ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کے خلاف حکومت نے سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہےْ
عوام امید کے خشک کنویں میں اس مینڈک کو دیکھنے میں بہت دلچسپی دکھا رہی ہے جس کے بارے میں افواہ ہے کہ اس نے گرگٹ کا روپ دھار لیا ہے۔